سندھ حکومت اور آئی ایف سی کا صحت، اقتصادی ترقی میں تعاون پر اتفاق

 نجی شعبے کیلئے قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنا سندھ حکومت کی ترجیح، وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ  
کراچی(آئی این پی )سندھ حکومت اور آئی ایف سی کے درمیان صحت، سماجی تحفظ اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے پاکستان ڈویژن ڈائریکٹر سائمن اینڈریوز کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ میں بین الاقوامی ڈیٹا سینٹر اور قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ نجی شعبے کیلئے مزید قابلِ تجدید توانائی پیدا کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے