پنجاب میں قانون کی حکمرانی ہے، میں ہوں یا میرا بیٹا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، وزیر اعلی مریم نواز کا واضح حکم ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی :سپیکر پنجاب اسمبلی
سرگودھا (آئی این پی )سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے واضح کیا ہے کہ لاہور میں غیر ملکی خواتین کے مبینہ اغوا و زیادتی کیس میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں قانون کی حکمرانی ہے، غیر ملکی خواتین کے معاملے میں قانون راستہ اپنا رہا ہے، میں ہوں یا میرا بیٹا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا واضح حکم ہے کہ ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی