لاہور( خصوصی رپورٹ)پنجاب بار کونسل نے بیرسٹر میاں علی اشفاق کا لائسنس بحال کر دیا۔میاں علی اشفاق کے اعتراضات کی روشنی میں پنجاب بار کونسل نے لائسنس بحال کر دیا۔پنجاب بار کونسل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ پیش کی گئی ۔پنجاب بار کونسل نے میاں علی اشفاق کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوادیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل کو میاں علی اشفاق کے اعتراضات سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔میاں علی اشفاق نے پنجاب بار کونسل کے لائسنس معطل کرنے کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔