رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کی لائسنس معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی

لاہور(آئی  این پی )لاہو ہائیکورٹ میں یوٹیوبر رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق کے لائسنس معطل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت جسٹس ملک اویس خالد نے کی، درخواست گزار کی طرف سے شازب مرزا اور دیگر وکلا پیش ہوئے، عدالت نے پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوے  متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔