روسی خام تیل کی کوئی کھیپ وصول نہیں کی،بھارتی کمپنی

نئی دہلی (آئی این پی )انڈیا کی نجی ریفائنری ریلائنس انڈسٹریز نے منگل کو کہا ہے کہ اسے گذشتہ تین ہفتوں کے دوران روس سے خام تیل کی کوئی بھی کھیپ موصول نہیں ہوئی ہے جبکہ جنوری میں بھی کوئی کھیپ نہیں آئے گی۔سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں ریلائنس انڈسٹریز نے بلومبرگ کی اس رپورٹ کی تردید کی ہے جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ روسی تیل سے لدے تین جہاز جام نگر ریفائنری کی جانب روانہ ہو رہے ہیں۔ریلائنس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اس بات پر گہرا دکھ ہے کہ وہ ادارے جو خود کو غیر جانبدار صحافت کے علمبردار قرار دیتے ہیں