لاہور(کرائم رپورٹر) سپیشل سنٹرل کورٹ میں نجی امیگریشن کمپنی گلبرگ کے مالک کے خلاف 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پرسماعت 9 جنوری تک ملتوی کر دی گئی، ملزم ذوالقرنین کیخلاف ایف ائی اے نے 400 سے زائد مقدمات درج کر رکھے اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم نے سینکڑوں نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے رکھا تھا۔سپیشل سنٹرل کورٹ کے جج تنویر احمد شیخ کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی نہیں ہوسکی۔