اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ نے بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے رقم وصول کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت اگلے پیر تک ملتوی کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ عدالت عید سے پہلے فیصلہ کر دے گی، اگر ضمانت بنتی ہوئی تو مل جائے گی ورنہ نہیں۔پیرکوجسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت کا متاثرہ شہری کے ساتھ دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم نے کتنی رقم وصول کی۔ اس پر وکیل مدعی نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے شہری سے ساڑھے 17 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے متاثرہ شہری سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کس ملک جانے کے لیے پیسے دیے تھے