عالمی سطح پر تعلقات استوارکرنے کیلئے کوشاں ہیں:شامی وزیرخارجہ

دوحہ(آئی این پی )شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی نے کہا کہ شام کی عبوری حکومت عالمی سطح پر تعلقات استوار کرنے کیلئے کوشاں ہے۔شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی دورہ سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ گئے، قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن سے دوحہ میں ملاقات کی، انہوں نے کہاکہ شام میں تعمیر نو کیلئے قطر کا کردار بہت اہم ہے۔