سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے دوسری بار وارنٹ گرفتاری جاری

 وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کئے گئے: چیف پراسیکیوٹر 
ڈھاکا(آئی این پی ) بنگلادیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ غیر ملکی خبر  رساںادارے کے مطابق  بنگلادیش کی عدالت نے دوسری بارحسینہ واجد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔چیف پراسیکیوٹر کا کہنا ہے عدالت نے حسینہ واجد سمیت 11 افراد کے وارنٹ جاری کیے ہیں اور  وارنٹ جبری گمشدگیوں میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر جاری کیے گئے۔