حکومتِ پنجاب نے بسنت کے موقع پر عوام سے محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے کہا کہ موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگانے اور دیگر سیکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں، تاہم عوام کا تعاون سب سے ضروری ہے۔انہوں نے شہریوں کو خبردار کیا کہ پتنگ اڑاتے یا کٹی پتنگ لوٹنے کے دوران چھتوں سے گرنے کے واقعات خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ شہریوں پر زور دیا گیا کہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی حفاظت کے لیے احتیاط اختیار کریں اور کسی بھی خطرناک مقام پر نہ چڑھیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ عوام کی ذمہ داری اور تعاون بسنت کے تہوار کو خوشگوار اور محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔