ٹیکساس کے ملزمان وسام شریف اور بلیک میلر باراکات نے بچوں کے جنسی استحصال، چائلڈ پورنوگرافی کی تیاری اور تقسیم کے الزامات قبول کیے، وفاقی عدالت نے انہیں سخت سزائیں سنائیں۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) اور محکمۂ انصاف کے مطابق بچوں کے جنسی استحصال کے ایک سنگین مقدمے میں دو افراد کو طویل قید کی سزائیں دی گئی ہیں۔44 سالہ وسام شریف کو 960 ماہ (80 سال) قید، عمر بھر کی نگرانی اور 1 لاکھ 35 ہزار ڈالر جرمانہ سنایا گیا، جبکہ 50 سالہ بلیک میلر باراکات کو 840 ماہ (70 سال) قید، عمر بھر کی نگرانی اور 30 ہزار ڈالر جرمانہ دیا گیا۔عدالت کے مطابق ملزمان نے مذہب کا غلط استعمال کرتے ہوئے بچوں کو جنسی حرکات پر مجبور کیا اور چائلڈ پورنوگرافی تیار کی۔ مقدمہ پراجیکٹ سیف چائلڈ ہڈ کے تحت درج کیا گیا، جو بچوں کے آن لائن جنسی استحصال کے خلاف وفاقی، ریاستی اور مقامی اداروں کو یکجا کرتا ہے۔