کراچی(آئی این پی)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن کی تیزی کے بعد سونے میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 21400 روپے کم ہوکر 507762 روپے پرآگئے،دس گرام سونے کے بھائو 18347 روپے کی کمی سے 435324 روپے ہوگئے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 1430 روپے کم ہو کر 7825 روپے پرآگئی،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 214 ڈالرسستا ہوکر 4850 ڈالر پرآگیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر سے نیچے آگیا۔