وزیر اعلی پنجاب نے بسنت کی اپنی تمام تقریبات منسوخ کردیں

اسلام آباد میں دھماکے کے باعث تقریبات کو منسوخ کیا‘لبرٹی چوک میں آج  بسنت  فیسٹیول نہیں ہوگا
قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہو،دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا:وزیراعلی
لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کردیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا  اسلام آباد  میں دھماکے کے باعث میں نے اپنی آج  ہونے والی بسنت کی تقریبات منسوخ کردیں۔ لبرٹی چوک پر بسنت فیسٹیول بھی منسوخ کردیا گیا۔انہوں نے  کہا  قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہو،دہشت گردوں پر کوئی رحم نہیں ہوگا،افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پاکستان زندہ باد۔