وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی
اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے بیٹھنے کی ترتیب سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی جووزیراعظم کو شکایات اور تجاویز بھیجے گی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن کامران علی افضل اور دیگر حکام بھی شامل ہیں۔وزیر اعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس فوری کابینہ بلاک میں طلب کر لیا گیا۔ کمیٹی سرکاری تقاریب میں بیٹھنے کی ترتیب سے متعلق اراکین پارلیمنٹ کی شکایات کا جائزہ لے گی۔موجودہ طریقہ کار میں اراکین پارلیمنٹ کو سرکاری تقاریب میں پندرھویں نمبر پر بٹھایا جاتا ہے۔