لاہور میں آج سورج کی روشنی نے سرد ہواؤں کے اثر کو کم کر دیا ہے، اور موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔فضائی آلودگی کے لحاظ سے، لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 186 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ غیر صحت بخش زمرے میں آتا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح مختلف ہے:
شاہراہ قائداعظم: AQI 146
جوہر ٹاؤن: AQI 170
ڈی ایچ اے: AQI 194
امریکی قونصلیٹ: AQI 191
غازی روڈ انٹرچینج: AQI 200
مراتب علی روڈ: AQI 215
ان اعداد و شمار کے مطابق، لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ موسمی حالات کے مطابق، آج کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ آئندہ چند دنوں میں موسم خشک اور صاف رہنے کی توقع ہے، جس میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہ سکتا ہے۔