راولپنڈی (آن لائن)پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف میجر جنرل ابراہیم ہلمی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں ان کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے فوجی رابطوں اور مشترکہ اقدامات سمیت موجودہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا