رواں سال پولیس ملازمین کی2348اپیلوں کی شنوائی

لاہور (کرائم رپورٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں اردل روم کا انعقاد ہوا۔ رواں سال اب تک پولیس ملازمین کی2348اپیلیں سنی گئی ہیں جن میں سے 2161پولیس ملازمین کی اپیلیں شنوائی کے لئے منظورکر لی گئیں اور82 مسترد کر دی گئیں جبکہ 105ملازمین کی اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے نوکری پر بحال کر دیا گیا۔