وارداتیوں نے لٹ مچادی

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق شمالی چھاونی میں جمشید سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون۔نشترکالونی میں فرخ سے 1 لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون،مغل پورہ میں عمران سے 1 لاکھ 70ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گڑھی شاہو میں بشارت سے1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون, لوئرمال میں زاہد سے 1 لاکھ 50ہزار نقدی اور موبائل فون، گوالمنڈی میں حنیف سے 1 لاکھ 45ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ہنجروال اور فیکٹری ایریا سے گاڑیاں جبکہ نوانکوٹ مصطفی آباد اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔