شیر افضل مروت کی 20دسمبر تک حفاظت ضمانت منظور

 اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کی 20 دسمبر تک حفاظت ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔عدالت نے اسلام آباد اور پنجاب پولیس کو شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے تمام مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی جس کے مطابق شیر افضل مروت کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 15 ہوگئی۔عدالت نے آئی جی پنجاب سے شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات منگوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی لیگل آپ پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے ریکارڈ منگوائیں۔