اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کوگرفتاری سے رو کدیا

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما علی بخاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روک دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے علی بخاری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی،اسلام آباد پولیس نے عدالت کے حکم پر رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا گیا کہ علی بخاری کے خلاف اسلام آباد میں پندرہ مقدمات درج ہیں جن میں سے پانچ پرانے جبکہ دس نئے مقدمات 24 نومبر کے بعد درج کیے گئے۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ علی بخاری کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے اور اب تک درج تمام مقدمات کی کاپیاں درخواست گزار کو فراہم کی جائیں۔ عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔