ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

ملک میں ایل پی جی کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ایک بار پھر زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں فی کلو قیمت 400 روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

 اس اضافے نے گھریلو صارفین، خاص طور پر متوسط اور سفید پوش طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر شہر کی پرچون مارکیٹ میں یہ قیمت 400 سے 430 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے، جس کے سبب سرکاری اور مارکیٹ نرخوں میں واضح فرق موجود ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پہلے ہی ان کے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کر چکی ہے، اور ایل پی جی کی من مانے نرخوں نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سفید پوش طبقہ بری طرح پس رہا ہے، لیکن اس مسئلے پر کوئی مؤثر نوٹس لینے والا نظر نہیں آ رہا۔مظاہرین اور شہریوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام فوری کارروائی کریں، تاکہ ایل پی جی کو سرکاری مقررہ نرخ 241 روپے فی کلو پر دستیاب بنایا جائے اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔