ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی: مختلف علاقوں میں ایل پی جی 350 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ اوگرا کی جانب سے قیمت 219.68 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
کوئٹہ: ایل پی جی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جو 260 سے بڑھ کر 330 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی سمگل شدہ ایرانی پیٹرول کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ہے، تاہم سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب تاجروں کا موقف ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی کے سبب ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔اس اچانک اضافہ کے نتیجے میں گھریلو اور تجارتی صارفین کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔