آئی جی نے پولیس ملازمین کے مسائل فوری حل کردئیے

سنیارٹی بحالی، ٹرانسفر، طبی امداد اور ویلفیئر درخواستوں پر ریلیف دیدیا 
لاہور (کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی جی نے ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ اے ایس آئی شفقت علی کی سنیارٹی بحالی، سینٹری ورکر پطرس مسیح کی ٹرانسفر، ٹریفک اسسٹنٹ محمد اکبر کی طبی امداد اور سینئر سکیورٹی کانسٹیبل بابر علی کی درخواست پر فوری اقدامات کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری احکامات جاری کیے تاکہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کو بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے۔