شہداء اہلخانہ اور اہلکاروں کی درخواستوں پر فوری ریلیف کی ہدایات جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، تفصیلات کے مطابق شہید اے ایس آئی غلام حسین کی اہلیہ کی اپنے بیٹے کی ٹرانسفر سے متعلق درخواست پر آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہمی کی ہدایت کی، ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، ڈرائیور کانسٹیبل وقاص رسول کی طبی مالی امداد کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی، اسی طرح 8 اہلکاروں کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہمی کی ہدایت جاری کی گئی، شہید اے ایس آئی شفقت علی کی اہلیہ کی اپنے بیٹے کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی آر ایم پی کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں، کانسٹیبل سرفراز خان کی قرض فراہمی کی درخواست پر اے آئی جی ویلفیئر کو معاملہ زیر غور لانے کی ہدایت کی گئی