کراچی(آئی این پی ) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ حب کینال ٹو کا افتتاح 13 اگست کو ہی ہوگا، افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔اپنے ایک بیان میں مرتضی وہاب نے کہا کہ گڈاپ روڈ کے قریب پانی چھوڑے جانے کی خبر بے بنیاد ہے، حب کینال منصوبے کی تمام چیزیں معمول کے مطابق ہو رہی ہیں، کینال کے ڈیزائن میں کوئی مسئلہ نہیں ہے