کراچی(آئی این پی )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے، ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 44 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 44 ہزار 164 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا