وزیراعظم کے لیے نیا طیارہ نہیں خریدا گیا:خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیراعظم کے لیے نیا طیارہ نہیں خریدا گیا:خواجہ آصف کا دعویٰ

اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے لیے کوئی نیا طیارہ نہیں خریدا گیا بلکہ موجودہ طیارے کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے پاس جہاز موجود ہیں اور صرف پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا:"کیا وہ وقت بھول گئے جب آپ بنی گالہ سے بھی جہاز پر آتے تھے؟"