کراچی میں بارش کے بعد آج تیز ہواؤں کا امکان

کراچی میں بارش کے بعد آج تیز ہواؤں کا امکان

شہر قائد کراچی میں بارش کے تھمنے کے بعد محکمہ موسمیات نے آج اور کل کے لیے موسم کی تفصیلی پیش گوئی جاری کی ہے۔

 ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق بدھ اور جمعرات کو زیادہ تر علاقوں میں دھوپ نکلنے کا امکان ہے، تاہم اس کے ساتھ تیز ہواؤں کے بھی اثرات متوقع ہیں۔سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، جامشورو، سجاول، بدین، ٹھٹھہ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں ہوائیں معمول سے تیز چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ تیز ہواؤں کے دوران احتیاطی تدابیر اپنائیں، اور ممکنہ گرد و غبار یا دھول کے اثرات سے بچاؤ کے لیے ماسک یا آنکھوں کی حفاظت کریں۔یہ موسم کا رجحان خاص طور پر کھلی جگہوں پر کام کرنے والے افراد اور ٹریفک کے لیے اہم ہے، کیونکہ تیز ہوائیں گاڑیوں کی ڈرائیونگ اور بلند اشیاء کے لیے خطرہ پیدا کر سکتی ہیں۔