جوہرآباد:پالتو بیل کی ٹکر سے 50سالہ نابینا کسان جاں بحق

جوہرآباد(خصوصی رپورٹ)وادی سون کے گائوں کھبیکی میں پالتو بیل نے ٹکر مار کر کسان کو ہلاک کر دیا ، 50سالہ خادم حسین بینائی سے محروم تھا، بیل نے قریب سے گزرتے ہوئے اسے ٹکر مار ی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا،خادم حسین کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کی گیا جہاں سے اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد ریفر کر دیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔