گھریلو جھگڑے کی بنا پر سیف آ نے خدیجہ کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا
جوہرآباد(خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس لائن جوہر آباد کے عقبی علاقہ رحمن کالونی میں شقی القلب خاوند سیف آ کے مبینہ تشدد سے اس کی شریک حیات 30سالہ خدیجہ جاں بحق ہو گئی ، اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے جس نے مقتولہ کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلو جھگڑے کی بنا پر سیف آ نے خدیجہ بی بی کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی ، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کرانے اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کر کے تحقیقا ت شر وع کر دی۔