راہگیرکولوٹنے پر شہریوں کی فائرنگ،ڈاکو زخمی

گینگ کاسرغنہ زخمی باباڈاکومریدکیسے لاہورمنتقل کردیا گیا ،2فرارساتھیوں کی تلاش جاری 
مریدکے(خصوصی رپورٹ) مریدکے سٹی میں ماہ رمضان میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرنیوالا تین رکنی گینگ کا سرغنہ بابا ڈاکو شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ، اسکے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔بتایا جاتا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرنیوالا تین رکنی بابا گینگ جس نے اودھم مچا رکھا تھا،پیراں منڈی میں ایک راہگیر کو لوٹ رہے تھے کہ شہریوں نے دیکھ کر فائرنگ کر دی، جس سے مبینہ طور پر 2 ڈاکو زخمی ہو گئے، ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں شہریوں نے پکڑ لیا، جبکہ دوسرا زخمی ڈاکو اپنے تیسرے ساتھی کیساتھ رات کے اندھیرے میں موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ ان کا سرغنہ بابا ڈاکو پولیس نے مریدکے تحصیل ہسپتال سے لاہور منتقل کر دیا۔ تین چار روز قبل بھی ایک پان والے سمیت انہوں نے تین دکانداروں کو لوٹا اور فرار ہو گئے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں سرغنہ بابا ڈاکو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے،سٹی پولیس نے دوسرے ڈاکو ئوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔