سپرلیگ : پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

پنجاب حکومت کی درخواست پر وفاقی وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، سکیورٹی اقدامات بھی فائنل 
لاہور(کرائم رپورٹر)وفاقی حکومت نے پی ایس ایل 2025 کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ اور انسداد منشیات نے پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، جس کے مطابق پی ایس ایل کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے دستے تعینات ہوں گے۔پنجاب حکومت اور اسلام آباد کمشنر کی درخواست پر سکیورٹی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے ۔ پی ایس ایل اور ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر رائونڈ کے میچز کیلئے سکیورٹی اقدامات بھی فائنل کر لئے گئے ہیں۔