سپرلیگ :قذافی سٹیڈیم کے گردسکول جلد بندکرنیکی ہدایت

میچز والے دن سو ا 7بجے سے دوپہر 12بجے تک سکول لگیں گے :مراسلہ جاری 
لاہور( کرائم رپورٹر )پاکستان سپر لیگ میچز قذافی سٹیڈیم کے گردونواح میں سکولز جلد لگانے اور چھٹی دینے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 56 سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کوپی ایس ایل میچز والے دن سوا 7 بجے سکول لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ میچز والے دن چھٹی بھی دوپہر 12 بجے دی جائے۔پی ایس ایل میچز کے دوران فیروز پورروڈ، گلبرگ ،مال روڈ،ماڈل ٹائون ،ظہور الٰہی روڈ،کینال روڈ پر واقع سکولوں کو اوقات کار کی پابندی کرنا ہوگی ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن نئے اوقات کار پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے