لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری مجرموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز ٹیم انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں اشتہاری مجرموں کو لے کر دوبئی سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری ولید سجاد 2 مختلف مقدمات میں شہریوں کو قاتلانہ حملہ میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس مطلوب تھا جبکہ دوسرا خطرناک مجرم علی زیب گوجرانوالہ پولیس کو شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 2023ء سے مطلوب تھا۔