پاکستان کو مطلوب 6 اشتہاری ملزمان عرب امارات سے گرفتار

    لاہور (یواین پی) پاکستان کو مطلوب 6 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیے گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے  ترجمان کے مطابق قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مقدمات میں مطلوب 6 اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار اشتہاری ملزمان میں بابر وسیم، تاج رسول، عبد الحسیب، قیصر محمود، ندیم افضل اور ذیشان شامل ہیں۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ تمام ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے جن میں سے بابر وسیم، عبدالحسیب اور قیصر محمود کے خلاف گوجرانوالہ میں مقدمات درج ہیں جب کہ ملزم ندیم افضل گجرات، تاج رسول راج پور اور ذیشان ملتان پولیس کو مطلوب تھا، ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسز جاری کیے، جس کے بعد ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرکے لاہور ایئر پورٹ لانے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔