لاہور(کرائم رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور انٹر پول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب3 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ترجمان سی سی ڈی کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزمان میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں سی سی ڈی پنجاب سپیشل آپریشنز سیل نے انٹر پول کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھیآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نیان خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سی سی ڈی کو سونپا تھاسی سی ڈی نے انٹر پول سے اشتہاری ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کراوئیمتحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی سی سی ڈی نے قلیل مدت میں تینوں اشتہاری ملزمان کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا۔ سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔