متحدہ عرب امارات میں منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام، 10پاکستانیوںسمیت 24 افراد گرفتار

ابوظبی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات میں حکام نے منشیات فروشی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے24 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔امراتی حکام کے مطابق  گرفتار ملزمان میں 10 پاکستانی اور 8 بھارتی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں جبکہ مرکزی ملزم بیرون ملک بیٹھ کر نیٹ ورک چلا رہا تھا۔حکام  نے کہا  کہ  ابوظبی ، عجمان اور راس الخیمہ میں بیک وقت چھاپے مارے گئے اور  کارروائیوں میں ماریجوانا، ہیش آئل اور دیگر منشیات برآمد کی گئیں جنہیں فرانزک جانچ کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔