گھرمیں آتشزدگی سے 3 بچوں کی ہلاکت،ڈی سی کاافسوس

ایڈی سی ریونیوابراہیم اورایسی ممتازنیبچوں کی تدفین کروائی
اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) اوکاڑہ کے نواحی گا ئوں 31 جی ڈی میں آتشزدگی سے 3 بچوں کی ہلاکت کا معاملہ ،ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا، ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب اسسٹنٹ کمشنر ممتاز کے ہمراہ رات گئے سوگوار خاندان کے گھر پہنچ گئے، متوفین کی تدفین کے اخراجات اٹھاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے اپنی زیر نگرانی بچوں کو سپرد خاک کروا دیا ،ضلعی انتظامیہ آتش زدگی سے جھلس کر فوت ہونے والے بچوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، فوت ہونے والے بچوں کے والدین کی مالی امداد کے لیے فوری طور پر حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی،محکمہ سول ڈیفنس آتش زدگی کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکنے کے لیے موثر عوامی آگاہی مہم چلائے۔سکولوں، کالجز اور یونیورسٹی میں طالب علموں کو فائر سیفٹی اقدامات بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ عوام کو آتشزدگی کے واقعات سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے جائیں۔