ملزموں سے 24کروڑ نقد، 18لاکھ مالیت کا کپڑا برآمد کرلیا:ذیشان رضا
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کیہمراہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاآرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس کی تاریخ میں سب سے بڑی نقد برآمدگی کی او سی یو ماڈل ٹاؤن نے شہر لاہور میں مختلف کمپنیوں سے فراڈ کرنے والے3 گینگز گرفتار کرکے تقریبا 24کروڑ نقد برآمد کر لیے ملزمان سے 18 لاکھ مالیت کا کپڑا بھی برآمد کر لیا گیامزید برآمدگی متوقع ہے جس کے لیے جامع تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزمان میں سرغنہ شاہد اکرم،عامر علی نذیر احمد،خالد محمود، خضرحیات،عمران شاہ اور طلعت بٹ گرفتار ہے گرفتار ملزمان مشہور کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرتے اور فراڈ کرکے فرار ہو جاتے تھیمزیدتفتیش جاری ہیآرگنائزڈکرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نیان مشکل کیسز کو دن رات کی انتھک کوششوں سے حل کیا۔