لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی شہر بھر میں سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں مناواں ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گینگ کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہوگئے تعاقب کے بعد مناواں عیدگاہ کے قریب راؤنڈ اپ کرلیا گیا۔ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی چوری کی نکلی۔گرفتار ملزمان ظفر اورفرید ریکارڈ یافتہ ہے،مزید تفتیش کیلئے تھانہ مناواں کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کو یقینی بنارہا ہے۔