سینئر ماڈل و اداکارہ جیا علی نے معروف اداکارہ اور انٹرنیٹ پرسنیلیٹی ہانیہ عامر سے متعلق ایک بیان دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے۔
جیا علی حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا۔ جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا، تاہم ساتھ ہی ان کے رویے پر تنقید بھی کی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی ہیں، تاہم اب وہ ’حد سے زیادہ بے قابو‘ ہو گئی ہیں اور انہیں اپنے لیے کچھ حدود مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔جیا علی نے مزید کہا کہ ہانیہ عامر عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والا چہرہ ہیں، اس لیے انہیں اپنے رویے اور طرزِ عمل کا خیال رکھنا چاہیے۔جیا علی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔