رونالڈو کی پرتگال واپسی کا فیصلہ انہی کے ہاتھ میں ہے، کوچ

مناسب وقت پر قومی ٹیم چھوڑنے کی وجوہات پرتگالی عوام کے سامنے بیان کرونگا:رونالڈو
لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے ہیڈ کوچ جارج جیسز نے واضح کیا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اگر چاہیں تو دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 41سالہ رونالڈو نے حال ہی میں نیشنز لیگ کے کیمپ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔وہ ناروے کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی رہے جبکہ بعد میں انہیں بتایا گیا کہ ڈنمارک کے خلاف بھی وہ ابتدائی ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔اس کے بعد رونالڈو نے سوشل میڈیا پر کہا تھا کہ وہ مناسب وقت پر قومی ٹیم چھوڑنے کی وجوہات پرتگالی عوام کے سامنے بیان کریں گے۔جیسز نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ رونالڈو قومی ٹیم میں اپنے سفر کا اختتام اپنی مرضی کے مطابق کریں۔ ان کے مطابق رونالڈو اب بھی ٹیم کے لیے اہم ہیں تاہم ان کی واپسی کا حتمی فیصلہ خود اسٹار فٹبالر ہی کریں گے۔خیال رہے کہ جیسز سعودی کلب النصر میں بھی رونالڈو کے کوچ رہ چکے ہیں۔