اسلام آباد: نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کرنے والے مبینہ 6 ملزم گرفتار

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد کی پولیس نے نواب آف بہاولپور کے گھر چوری کی واردات کرنے والے مبینہ چھ ملزموں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پیر کو اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سیکٹر ایف ایٹ تھری میں واقع نواب آف بہاولپور کی رہائش گاہ سے چوری کرنے والے ملزمان سے 70 سے 80 فیصد چوری شدہ سامان بھی برآمد کر لیا گیا  ۔ترجمان اسلام کی پولیس کے مطابق ملزمان کو ہیومن ریسورسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق چوری کا واقعہ یکم اکتوبر کی سہ پہر تین بجے کے قریب پیش آیا