بلوچستان میں 7 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے:وزیراعلی کا یوم اساتذہ پرپیغام
کوئٹہ (آئی این پی ) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی تعمیر، نئی نسل کی کردار سازی اور مستقبل کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ عالمی یوم اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ حکومت اساتذہ کے پیشہ ورانہ وقار کو بلند کرنے اور انہیں بہتر تدریسی ماحول فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری رکھے گی، ہر بچے تک معیاری تعلیم کی رسائی یقینی بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔سرفراز بگٹی کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 7 لاکھ 86 ہزار سے زائد بچوں کو تعلیمی نظام کا حصہ بنایا گیا، 2025 میں 2 لاکھ 31 ہزار جبکہ 2026 میں 2 لاکھ 81 ہزار بچوں کا اسکولوں میں داخلہ ہوا