پاک بھارت میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کوسپرے کرنا پڑ گیا

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ کے دوران پاکستان ویمن کی کپتان فاطمہ ثنا سمیت دیگر کھلاڑیوں کو گراؤنڈ میں اسپرے کرنا پڑا۔یہ دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران لائٹس آن کرنے کے ساتھ ہی گراؤنڈ پر کیڑے مکوڑوں نے حملہ کر دیا جس سے کرکٹرز پریشان ہوگئیں۔پاکستانی بولر نشرہ سندھو نے پہلے امپائر سے رومال لیکر کیڑوں کو بھگانے کی کوشش کی لیکن مسئلہ حل نہ ہوا۔میچ کچھ دیر جاری رہا لیکن اس کے بعد مزید کیڑے مکوڑوں کی وجہ سے کھلاڑی پریشان ہوگئیں تو ایسے میں پاکستان کی ریزرو کھلاڑی گراؤنڈ میں اسپرے لے کر پہنچیں اور کپتان فاطمہ ثنا نے ارد گرد اسپرے کرنا شروع کر دیا۔ ریزرو کھلاڑی ایمان فاطمہ نے پاکستانی کھلاڑی کی کیپ پر بھی اسپرے کیا لیکن اس سے بھی مسئلہ حل نہ ہوا تو کچھ دیر کے بعد میچ کو روکنا پڑگیا اور انتظامیہ نے گراؤنڈ می اسپرے کیا اور میچ دوبارہ شروع ہوا۔