قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ اے ڈویڑن قصور نے دوسہرا گراو?نڈ میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ منشیات فروشوں اور دو بھکاریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس اور زہریلی شراب بر آمد کی گئی۔سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ حساس اداروں کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔