چیئرمین سینیٹ نے کمیٹیوں سے استعفوں پر کارروائی روک دی

 پی ٹی آئی ارکان کے استعفے فی الحال منظور نہ کرنیکا فیصلہ، سپیکر کے فیصلے کا انتظار 
مستعفی کمیٹی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے ، ذرائع 
 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ اور رکنیت سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق کارروائی روک دی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے پی ٹی آئی ارکان کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے فی الحال منظور نہ کرنیکا فیصلہ کیا ،حکومت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو فی الحال استعفے منظوری سے متعلق کارروائی نہ کرنے کا کہا گیا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں کے مستعفی چیئرمینز اور ارکان کے حوالے سے یکساں پالیسی اپنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری سے متعلق انفرادی فیصلے کے بجائے سپیکر قومی اسمبلی کے فیصلے کا انتظارکریں گے ، چیئرمین سینیٹ استعفوں کی منظوری کا عمل شروع کرنے سے پہلے قائد ایوان سے بھی مشاورت بھی کریں گے۔