بھائی کی گولی سے لڑکی زخمی، حنا پرویز نے عیادت کی

لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن میں بھائی نے بہن کو گولی مار دی متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیاپولیس نے مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کر لیا، ملزم محمد عدیل تاحال گرفتار نہ ہو سکاواقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیا اور جناح ہسپتال میں متاثرہ لڑکی کی عیادت ،اہل خانہ سے ملاقات کی۔حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی ،نفسیاتی سہولتیں فراہم کرے گی۔خواتین پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔