نوجوان سیلابی پانی میں ڈوب گیا

 چار دوست تفریح کے لیے سیلابی پانی میں گئے تھے ، ایک واپس نہ آیا،22 سالہ ارسلان کی لاش ملی 
لاہور (کرائم رپورٹر) چوہنگ میں سیلابی پانی میں ڈوب کر 22سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز اور غوطہ خور ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی عینی شاہدین کے مطابق چار دوست تفریح کے لیے سیلابی پانی میں گئے تھے جن میں سے ایک نوجوان واپس نہ آیا بعد ازاں ریسکیو غوطہ خوروں نے تلاش کے دوران 22 سالہ ارسلان ولد منظور کی لاش پانی سے نکال لی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔