زمیندار کی بیٹی اغواء، گینگ ریپ، دو لاکھ میں سندھ فروخت

 زمیندار غلام عباس کی بیٹی  صبح اپنے کھیتوں میں کپاس کی چنائی کیلئے جارہی تھی
 نواز اور نذیراحمد نے پسٹل دکھا کر اغواء ، دونوں نے باری باری ہوس کا نشانہ بنایا
چیچہ وطنی(نمائندہ حریف)تھانہ بنگلہ اوکانوالہ کی حدود میں زمیندار کی 18 سالہ بیٹی اغواء، گینگ ریپ، دو لاکھ روپے میں سندھ فروخت کردیا، بچی برآمد، گروہ کے دو عہدیدارگرفتار۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں 53 بارہ ایل کے زمیندار غلام عباس کی 18 سالہ بیٹی زینب 20 اگست 2025 ء کو صبح اپنے کھیتوں میں کپاس کی چنائی کیلئے جارہی تھی تو راستے میں نواز اور نذیراحمد نے پسٹل دکھا کر اغواء کرکے ایک موٹرسائیکل پر نامعلوم مقام پر لے جا کر کمرہ بند کردیا اور دونوں ملزموں نے باری باری ہوس کا نشانہ بنایا۔ بے ہوش کرکے سندھ میں دھگڑی ضلع عمر کوٹ گروہ کے حامد اور غلام محمد کو دو لاکھ روپے میں فروخت کردیا جو بدکاری کے اڈے پر لے گئے جہاں سے وہ ایک کار میں اسے فروخت کرنے کیلئے حیدرآباد جارہے تھے جیمس آباد سندھ کے مقام پر کار میں خاتون اور اس کے ساتھی ہوٹل پر کھانا کھانے لگے تو وہ موقع پاکر کار سے نکل کر بھاگ گئی جہاں سے اسے ایک ایک معزز شخص نے موبائل فون پر 27 ستمبر کو اس کے والدین سے رابطہ کرادیا جس کے بعد والدین 28 ستمبر کو واپس لے آئے۔ پولیس اوکانوالہ بنگلہ نے غلام عباس کی مدعیت میں مقدمہ 365 بی اور 375 اے ، ت پ اور پروینشن آف ٹریگنگ ان پر سنز ایکٹ 2018 درج کرکے نواز اور نذیر احمد کو گرفتار کرلیا۔